8

کراچی میں سڑکیں اور سیوریج نظام درہم برہم، بحالی کا کام بارشوں کے بعد بھی شروع نہ ہوسکا

  کراچی: کراچی میں بارشوں کے بعد شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے مرکزی سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑے ہو ئے ہیں جبکہ اندرونی گلیاں تباہ حالی کا شکار ہیں اس کے علاوہ سیوریج کا نطام بھی درہم بر ہم ہو چکا ہے لیکن بحالی کے لیے بھی کو ئی اقداما ت نہیں کیے جا رہے ہیں حکومت کی جانب سے شہر میں بحالی کا کام مون سون کے اختتام کے بعد شروع ہونے کی نوید سنائی گئی تھی لہٰذا کراچی کے شہریوں کو مزید پندرہ دن کا انتظارکرنا ہوگا۔

تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں بارشوں کے بعد شہر کا حال بدحال ہو چکا ہے مرکزی سڑکیں بھی جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مرکزی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

اسی طرح شہر کی اندرونی گلیوں کا انفرا اسٹرکچر مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے کراچی میں 25ٹاونز کی صورت حال بلکل ایک جیسی ہے کہیں سڑکوں کا وجود ہی ختم ہو چکا ہے جبکہ کچھ مقامات پر سڑکیں موجود ہیں تو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں جبکہ بیشتر مقامات پر ٹوٹی پھوٹی سڑکوں میں سیوریج کا پانی بھی جمع ہے لیکن کراچی کے کسی بھی ٹاون میں کوئی اقدامات دیکھنے کو نہیں مل ر ہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی میں سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت مرکزی سڑکوں جن کی تعداد 106ہے یہ بلدیہ عظمی کراچی کی ذمہ داری ہے جبکہ اندرونی گلیوں کی سڑکوں کی ذمہ داری ٹاؤن انتظا میہ کی ہے لیکن اب تک نا تو بلد یہ عظمی کراچی کی جانب سے کو ئی مرمتی کام شروع کیا گیا ہے اور نا ہی 25 ٹاؤنز انتظا میہ کی جانب سے ایسے اقدامات کیے گئے کہ شہریوں کو کو ئی عارضی ریلیف مل سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلد یہ عظمی کراچی اور ٹاؤن انتظا میہ کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو امید دلا ئی گئی ہے کہ 30 ستمبر کو مون سون کا اختتام ہو گا اس کے بعد شہرمیں مرمتی کام اور سڑکوں کی تعمیراتی کام شروع ہو گا لہٰذا کراچی کے شہری مزید پندرہ دن اس اذیت ناک صورت حال کا سامنا کرتے رہیں گے اور اس کے بعد کب مرمتی کام شروع ہوگا اس با رے میں حکومتی حلقوں کی جانب سے کو ئی تاریخ نہیں دی جا رہی ہے صرف یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ 30ستمبر کے بعد کراچی میں  کام شروع کردیا جا ئے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں