3

تھانہ شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

  کراچی: تھانہ شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار مریم نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار کی گھر میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق خاتون اہلکار کی لاش کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ خاتون کے شوہر کے مطابق اس کا کسی سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون اہلکار نے گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔

ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا بتایا گیا ہے مگر پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں