9

والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

والدہ کی درخواست پر بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

والدہ کی درخواست پر بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

راولپنڈی میں اپنی والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر تھانہ ائیرپورٹ میں ان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بزرگ خاتون نے درخواست میں کہا کہ ان کا بیٹا ان پر تشدد کرتا اور دھمکیاں دیتا ہے۔

ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔  والدین سے ناروا سلوک ناقابل تصوراور افسوس ناک ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں