5

راولپنڈی میں کیش چھینے والا تین رکنی گینگ گرفتار

فوٹو ایکسپریس نیوز

فوٹو ایکسپریس نیوز

  کراچی: راولپنڈی کے علاقے تھانہ سٹی پولیس نے دو ہفتے قبل عالم خان روڈ پر شہری سے گن پوائنٹ پر کیش چھیننے والے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان تین رکنی گینگ کے قبضے سے مسروقہ رقم 5 لاکھ 25 ہزار روپے اور 3 پستول برآمد کیے گئے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے گینگ ٹریس کیا اور ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا گیا ہے۔  شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

ایس پی راول کے مطابق منظم و متحرک گینگز قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ملزمان کے ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں