[ad_1]
اسلام آباد: حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری میں مبینہ طور پر رکاوٹ بننے والے کرپٹ ایف بی آر افسران کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
ایف بی آر کے کرپٹ افسران کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے کے انکشاف کے بعد وفاقی حکومت نے ایف بی آر میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کا حکم جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کارپوریٹ ٹیکس آفس کے ملازمین کی کرپشن کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، اور غیر ملکی سرمایہ کاری بچانے کے اقدامات کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف بی آر سے کرپشن ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سبب بننے والےکرپٹ ٹیکس افسران کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔
[ad_2]
Source link