9

چیمپئینز ون ڈے کپ؛ گیری کرسٹن کی مینٹورز اور کوچز سے ملاقات

قومی ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن کی چیمپئینز کپ کے مینٹورز اور ہیڈ کوچز سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈکوچ کی ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کیساتھ ملاقات کی ویڈیو شیئر کی، مینٹورز اور ہیڈ کوچز ایونٹ کے دوران مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

کوچ کے ہمراہ ہائی پرفارمنس اسپیشلسٹ ڈیوڈ ریڈ اور ڈائریکٹر ایچ پی اینڈ چیمپئنز کپ ندیم خان نے بھی سیشن میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ؛ اسکواڈز اور کپتانوں کا اعلان ہوگیا

اس موقع پر گیری کرسٹن نے مینٹورز اور ہیڈکوچز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افراد میچ جیت سکتے ہیں لیکن ٹیمیں سیریز اور ٹائٹل جیتا کرتی ہیں، کھلاڑی اپنے مینٹورز سے تجربہ لیں اور بہترین حکمت عملی حاصل کریں۔

گیری کرسٹن نے مینٹورز اور ہیڈ کوچز کو بتایا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت کرکٹرز ہیں جنہیں صرف معمولی ایڈجسٹمنٹ، نفاست اور فائن ٹیوننگ کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان

وطن واپسی سے قبل قومی ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن پورا چیمپئینز ون ڈے کپ دیکھیں گے۔

پاکستان کا نومبر 2024 سے اپریل 2025 تک وائٹ بال کرکٹ کا مصروف شیڈول ہے جس میں آسٹریلیا، زمبابوے، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ میں ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ون ڈے کپ میں شریک قومی کرکٹرز میچ فیس سے لاعلم

پاکستان فروری/ مارچ میں پاکستان میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سہ ملکی سیریز کی میزبانی کرے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جبکہ نومبر 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان پاکستان کو کم از کم 18 ون ڈے اور 9 ٹی20 انٹرنیشنل کھیلنا ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں