57

ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا

[ad_1]

پکڑے گئے چائنیز سالٹ کی مالیت ایک کروڑ 70لاکھ روپے،مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ فوٹو : فائل

پکڑے گئے چائنیز سالٹ کی مالیت ایک کروڑ 70لاکھ روپے،مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ فوٹو : فائل

  کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت موصول خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 4 میں واقع خیبر کالونی کے گودام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ممنوعہ اور مضر صحت اسمگل شدہ 17ٹن چائنیز نمک کی بڑی مقدار برآمد کرلی۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی نے ایکسپریس کو بتایا کہ گودام سے برآمد ہونے والے اسمگل شدہ اجینو موتو چائنیز سالٹ (مونو سوڈیم گلٹومیٹ) کی مالیت ایک کروڑ 70لاکھ روپے ہے، انھوں نے بتایا کہ منظم گروہ ملک کے مختلف حصوں سے اسمگل شدہ چائنیز سالٹ کو کراچی منتقل کرتا ہے جس کو بعدازاں تھوک قیمت پر فروخت اور سپلائی کیا جاتا ہے۔

برآمد ہونے والے چائنیز سالٹ کو کسٹمز اے ایس او گودام میں منتقل کردیا گیا ہے، حکام نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس سے مزید تفتیش کیلیے مجاز عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت نے اجینو موتو کو مضر صحت قرار دیا ہوا ہے اور ملک میں اجینو موتو کی درآمد خریدو فروخت پر پابندی عائد ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے بیشتر پکوان سینٹرز میں بریانی اور مختلف اقسام کے چاول پلاؤ میں انسانی صحت کیلیے مضر چائنیز سالت (اجینو موتو) کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں