7

“پاکستان کرکٹ اسوقت آئی سی یو میں ہے، انہیں ڈاکٹر کی ضرورت ہے”

سابق کپتان نے بورڈ میں مسلسل تبدیلیوں پر لب کشائی کردی (فوٹو: پی سی بی)

سابق کپتان نے بورڈ میں مسلسل تبدیلیوں پر لب کشائی کردی (فوٹو: پی سی بی)

قومی ٹیم کے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ‘پاکستان کرکٹ اسوقت آئی سی یو میں ہے اور اسے ڈاکٹر کی ضرورت ہے’۔

سابق وکٹ کیپر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اندر مسلسل تبدیلیوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل خراب کارکردگی نے سابق کرکٹرز اور شائقین کو پلئیرز پر تنقید کرنے کیلئے اکسایا۔

سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پر وائرل اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ اس وقت آئی سی یو میں ہے، انہیں ایک پیشہ ور ڈاکٹر کی ضرورت ہوگی۔

مزید پڑھیں: شان، بابراعظم کی کپتانی کا مستقبل؛ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہا کہ جسمانی اور مالی طور پر چیزوں کو چلانے کیلئے تکنیکی طور پر مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بہت سے مسائل ہیں، چاہے وہ میدان میں ہوں یا میدان سے باہر! قومی ٹیم کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بڑا چیلنج درپیش ہے کیونکہ انہیں اگلے ماہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کا سامنا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: “سبزی، فروٹ بیچنے والا بھی بتاسکتا ہے کوچ، کپتان کون ہو”

اس سے قبل 2022 میں اپنے آخری دورے کے دوران پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب رواں برس آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سے ٹیم کے حالیہ پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد بنگلادیش کے خلاف پہلی بار ٹیسٹ میچ ہارنے کیساتھ ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں