9

روس کے نائب وزیراعظم دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

[ad_1]

فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

  اسلام آباد: روس کے نائب وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جو پاکستان میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق روسی ڈپٹی وزیراعظم کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

دورے کے دوران روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقاتیں صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اور دیگر اعلیٰ حکام سے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باضابطہ مذاکرات ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور روسی ڈپٹی وزیراعظم کے درمیان ہوں گے۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان ریل اور سڑک کے روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں