19

ECC ،زمین خریداری میں تاخیرمنصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ

[ad_1]

  اسلام آباد: قومی اسمبلی کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کے اجلاس میں  وزارت اقتصادی امور نے فارن فنڈڈ میگا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی راہ میں متعدد مسائل کی نشاندہی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عاطف خان کی زیرصدارت  قومی اسمبلی کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا  اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کاظم خان کا کہنا تھا کہ منصوبوں کیلیے زمین کی خریداری تاخیر کی سب سے بڑی وجہ ہے مقامی لوگوں کے تحفظات ،پروکیورمنٹ، فنڈز میں تاخیر اور سیکیورٹی مسائل بھی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں رکاوٹ ہیں۔

داسو ڈیم کیلیے زمین دس سال سے نہیں مل رہی تھی اور پھر بڑی کوشش کے بعد حاصل کی گئی، منصوبوں کیلیے خصوصی اکاؤنٹ کھلوانے میں بہت تاخیر کی جاتی ہے اس وجہ سے فارن فنڈنگ ملنے میں تاخیر ہو جاتی ہے۔

سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نے کہا کہ پچھلے دو سال میں فارن فنڈڈ منصوبوں کیلیے فنڈز کے اجرا میں بہتری آئی ہے، فارن فنڈڈ منصبوں کیلیے روپے کا تحفظ دیا جائے، فارن فنڈز کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کیلیے مناسب روپے کوور کی ضرورت ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں