[ad_1]
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے کئی سوالات نے جنم لیا، مخصوص نشستوں کے حوالے سے اسپیکر ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جو ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سپیکر ایاز صادق نے ہمیشہ پارلیمان کی بالادستی کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کیں ۔عطاء اللہ تارڑ نے عدالتی فیصلے کے حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 63 اے کی تشریح آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے۔
کسی بھی ادارے کو آئین کی من پسند تشریح کا حق نہیں ہونا چاہیے اور پارلیمان کو کمزور کرنے کی کوششوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔
[ad_2]
Source link