16

پاکستان کو IAEA کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کر لیا گیا

[ad_1]

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  اسلام آباد: پاکستان کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کر لیا گیا۔

یہ اعزاز پاکستان اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی امن اور ترقی کے لیے ایٹم کے استعمال میں IAEA کے بصیرت انگیز اقدامات میں فعال شرکت کی عکاسی کرتا ہے۔ 68 ویں جنرل کانفرنس (GC) پاکستان کے لیے بہت سے اعزازات لے کر آئی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے معروف اسپتال نیوکلیئر میڈیسن، آنکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی انسٹی ٹیوٹ (NORI) نے بین الاقوامی سطح پر اس وقت تعریفیں سمیٹیں جب کینسر کی تشخیص، علاج اور علاقائی رکن ممالک کے ساتھ مہارت کے اشتراک میں اس کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا گیا۔

اور یہ اعتراف کسی اور نے نہیں بلکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی Rafael Mariano Grossi نے خود سائیڈ لائن ایونٹس کے دوران کیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں