24

پولیس پر حملہ کرنیکا الزام؛ وکیل علی بخاری، فیصل چوہدری کی ضمانت قبل ازگرفتاری کنفرم

[ad_1]

فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

  اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وکیل علی بخاری اور فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف این او سی کی خلاف ورزی اور پولیس پر حملہ کرنے کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

ملزمان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد پیش ہوئے۔

عدالت نے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ کی دو مقدمات میں جبکہ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی ایک مقدمے میں ضمانت کنفرم کی۔ ضمانتیں 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں