24

میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

[ad_1]

اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر تین پولیس اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ بارہ کہو کی حدود میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا۔

وفاقی پولیس کے تین اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا جبکہ تھانہ بارہ کہو میں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

سروس سے برطرف ہونے والوں میں کانسٹیبل اسفند ایاز، کانسٹیبل نایاب اور سمیع اللہ شامل ہیں۔

ایف آئی آر متن کے مطابق پولیس اہلکاروں نے میاں بیوی کو روک کر نکاح نامہ طلب کیا، پولیس اہلکار خاتون کو گاڑی میں بٹھا کر جنسی طور پر حراساں بھی کرتے رہے۔

متن ایف آئی آر کے مطابق اہلکاروں نے جنسی طور پر خاتون کو حراساں کیا تھا۔

ایس پی ڈولفن اینڈ پیٹرولنگ نے اہلکاروں کی برخاستگی کے آرڈز جاری کیے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں