17

اسلام آباد؛ کشمیری شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر ایس ایچ او گرفتار

[ad_1]

  اسلام آباد: کشمیری شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر اسلام آباد کے ایک تھانے کے ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہباز شریف اور محمد سعید نامی کشمیری شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر اسلام آباد کے ایک تھانے کے ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تھانہ سنگجانی کے ایس ایچ او عاصم زیدی کے خلاف اپنے ہی تھانے میں مقدمہ درج کرکے اسی تھانے میں گرفتار کرکے بند کردیا گیا۔ شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر دفعہ 342 کے تحت مقدمہ ڈی ایس پی ترنول سرکل انصار احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ملزم ایس ایچ او عاصم زیدی نے کشمیری شہریوں شہباز شریف اور محمد سعید کو مقدمے کے بغیر 19 روز تک حبس بے جا میں رکھا۔ بعد ازاں گرفتار کیے گئے ایس ایچ او تھانہ سنگجانی عاصم علی زیدی کو عدالت پیش کر دیا گیا، جہاں پولیس نے ملزم کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم ایس ایچ او عاصم علی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں