[ad_1]
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2622 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
جس کے نتیجے میں ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 272500 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کے اضافے سے 233625روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
[ad_2]
Source link