20

سپریم کورٹ: این اے97 میں گنتی، لیگی امیدوار کی اپیل کل مقرر

[ad_1]

  اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این اے97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ کی نظر ثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ قبل ازیں علی گوہر بلوچ کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ نے 21 اگست کو مسترد کر دی تھی۔

ادھر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 27 کیچ سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آٹھ فروری کو ریٹرننگ افسر کو فارم 45 اور دوبارہ گنتی کی درخواست دی لیکن ریٹرننگ افسر نے فارم 45 فراہم کیے نہ دوبارہ گنتی کرائی۔ حلقے میں بوگس ووٹ ڈالے گئے، ووٹوں کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں