[ad_1]
اسلام آباد / لاہور: صدر پاکستان ٹیکس بار نے گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کیخلاف کارروائی کے نوٹس کی مذمت جبکہ آل پاکستان انجمن تاجران نے تاجروں کے مسائل کے حل کیلیے بااختیار فوکل پرسنز کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا۔
ایف بی آر کے نوٹس پر ردعمل میں صدر ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ 30 ستمبر تک گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی سمز، بجلی و گیس کے کنکشنز منقطع کرنے کا نوٹس قابل مذمت ہے، جرمانوں کے بجائے فائلرز کو سہولتیں دی جائیں۔
حکومت تاجر دوست سکیم پر عملدرآمد نہیں کرا سکی، حکومتی رٹ چیلنج کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، ادھر صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی نے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بااختیار فوکل پرسنز کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 40لاکھ تاجر معاشی ترقی میں اپنا کردارادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحسین کے بجائے ان کی مشکلات میںاضافہ کیا جارہاہے، ٹیکسوں کی بلند شرح اوربلوں کی وجہ سے کاروبار پہلے ہی مشکل ہو گیا ہے ۔
[ad_2]
Source link