50

کراچی چیمبر کے انتخابات میں بزنس مین گروپ کا کلین سویپ

  کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس کے انتخابات سال 2024-26 میں بزنس مین گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے جس میں بی ایم جی کے تمام 30 امیدواروں نے 92,954 ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل بزنس مین الائنس کے امیدواروں نے21,613 ووٹ حاصل کیے۔

الیکشن کمیشن کے ممبران آغا شہاب احمد خان، افتخار احمد وہرہ اور عبدالناصر رنگون والا کی جانب سے اعلان کردہ عبوری نتائج  کے مطابق بی ایم جی کے جاوید بلوانی نے سب سے زیادہ 3,148 ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل بی ایم اے کے سلیم کپاڈیہ نے 794 ووٹ حاصل کیے۔

نتائج کے مطابق بی ایم جی کے امیدواروں العارفین نے 3106 ووٹ، فیصل خلیل احمد نے 3143 ووٹ، نوصیرسراج تیلی 3146 ووٹ، محمد ریحان 3136 ووٹ، محمد رضا 3104 ووٹ، محمد حنیف 3130 ووٹ، فیض احمد 3096 ووٹ، کوثر اعجاز 3143 ووٹ، مبشر ڈاگیا 3099 ووٹ، ابوبکر صدیق احمد شمسی 3110 ووٹ، نوشیروان حیدر 3106 ووٹ، یوسف جنید ماکڈا 3133 ووٹ، منیر احمد باری 3115 ووٹ، علی طاہر دادا 3121 ووٹ، محمد عارف 3141 ووٹ، شوال علی ملک 3105 ووٹ حاصل کیے۔

اس موقع پر چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا، وائس چیئرمین بی ایم جی طاہر خالق، انجم نثار، جاوید بلوانی اور میاں ابرار احمد، جنرل سیکریٹری اے کیو خلیل، صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ نے نومنتخب منیجنگ کمیٹی کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے بزنس مین گروپ پر اعتماد کے اظہار اور حمایت کرنے پر کراچی کی تاجر و صنعتکار برادری کا شکریہ ادا کیا۔

بی ایم جی لیڈرشپ نے انڈسٹریل ٹاؤن ایسوسی ایشنز، ٹریڈ ایسوسی ایشنز اور شہر کی کمرشل مارکیٹوں کی جانب سے بی ایم جی کے تمام حامیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بی ایم جی کے نومنتخب نمائندے تاجر و صنعتکار برادری کے مفاد کے تحفظ، عوامی خدمت کے جذبے کوآگے بڑھانے اور اس کے وقار کو مزید بلند کریں گے جو بی ایم جی کا نصب العین ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں