[ad_1]
اسلام آباد: جولائی اگست میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 18.15 فیصد کمی، چاول برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کیلینڈر سال کے8 ماہ میں کھادوں کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں پاکستان نے 1.066ارب ڈالر کی غذائی اجناس درآمد کیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی 1.303 ارب ڈالر کی درآمدات کے مقابلہ میں 18.15 فیصد کم ہے تاہم خشک میوہ جات کی درآمدات میں 88.24 فیصد، مصالحہ جات میں 59.05 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران چاول کی برآمد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 98.58 فیصد اضافہ ہوا، 430045 ٹن چاولوں کی برآمد سے 272.057 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔
جنوری تا اگست ملک میں یوریا کھاد کی کھپت 4208311 ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی کھپت کے مقابلے میں3.9 فیصد کم ہے، ڈی اے پی کی کھپت 796853 ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے۔
[ad_2]
Source link