82

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

[ad_1]

گزشتہ ہفتے سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں (فوٹو: اے آئی)

گزشتہ ہفتے سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں (فوٹو: اے آئی)

 کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہو گئی، جس سے نئی عالمی قیمت 2617ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی آ گئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 471 روپے کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 110 روپے ہو گئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں