[ad_1]
انٹربینک مارکیٹ میں 8 روزہ وقفے کے بعد پیر کو ڈالر کی قدر میں معمولی نوعیت کا اضافہ جبکہ اوپن ریٹ میں کمی واقع واقع ہوئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، ایک موقع پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کی کمی سے 277 روپے 72 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث انٹربینک میں ڈالر 03 پیسے اضافے سے 277 روپے 86 پیسے کی سطح پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 02 پیسے کی کمی سے 280 روپے 68 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر کے علاوہ دیگر غیرملکی کرنسیوں کی برآمدات کے عوض درآمد شدہ ڈالر کا 50 فیصد حصہ فروخت کرنے کی مدت میں توسیع سے اوپن مارکیٹ میں سپلائی بڑھ گئی کیونکہ اسٹیٹ بینک یہ توسیع 25 جون تک کردی ہے جس کے مثبت اثرات روپے کی قدر پر مرتب ہوئے ہیں۔
[ad_2]
Source link