59

توشہ خانہ ٹو، عمران، بشریٰ میں چالان کی نقول تقسیم

[ad_1]

  اسلام آباد / لاہور: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے نے سپلیمنٹری چالان عدالت میں جمع کرا دیا، اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کروائے گئے چالان کے ساتھ 24 گواہوں کی لسٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔ 

سپلیمنٹری چالان میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف ٹھوس  شواہد موجود ہیں اور وہ مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں ،غیر قانونی ذرائع اور کرپشن سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے مالی فائدہ حاصل کیا ،بانی پی ٹی آئی نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے کم قیمت پر بلغاری سیٹ حاصل کیا،  گواہان میں سیکشن آفیسر توشہ خانہ کیبنٹ ڈویژن بنیامین کا نام سر فہرست ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے بشریٰ بی بی کو بلغاری جیولری سیٹ 7 سے 10 مئی 2021  کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دیا گیا،جیولری سیٹ میں ایک عدد انگوٹھی ، ایک عدد بریسلٹ ، ایک نیکلس ، ایک جوڑی بالیاں شامل ہیں۔

تحقیقات کے دوران اکٹھے کیے گئے شواہد کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے غیر قانونی طور پر بلغاری جیولری سیٹ اپنے پاس رکھا28 مئی 2021 کو بلغاری جیولری سیٹ کی ٹوٹل قمیت تقریباً 7 کروڑ 56 لاکھ 61 ہزار 600 پاکستانی روپے بنتی ہے،  سیٹ میں شامل ہار کی قیمت 5 کروڑ 64 لاکھ 96 ہزار روپے،  بالیوں کی قیمت 1 کروڑ 50 لاکھ 65 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔

توشہ خانہ رولز کے مطابق 50 فیصد دے کر بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت 3 کروڑ 57 لاکھ 65 ہزار 800 روپے بنتی ہے،بلغاری جیولری سیٹ کی کم قیمت لگوا کر قومی خزانے کو 3 کروڑ 28 لاکھ 51 ہزار 300 روپے کا نقصان پہنچایا گیا،آئی این پی کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئی، آئندہ سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

بشری بی بی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی جس پر عدالت نے سماعت 26ستمر تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے بشری بی بی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا اور  وکیل  کو رجسٹرار آفس کو مطلوبہ دستاویز فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں