74

چیمپئینز ون ڈے کپ؛ شاہین کی ٹیم پر سلو اوور ریٹ جرمانہ عائد

ڈولفنز کے ہاتھوں 16 رنز سے شکست کا منہ بھی دیکھنا پڑا (فوٹو: فائل)

ڈولفنز کے ہاتھوں 16 رنز سے شکست کا منہ بھی دیکھنا پڑا (فوٹو: فائل)

چیمپئینز ون ڈے میں شاہین آفریدی کی زیر قیادت لائنز کی ٹیم پر ڈولفنز کے خلاف میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

گزشتہ روز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد کھیلے گئے میچ میں شاہین آفریدی کی لائنز کو ڈولفنز کے ہاتھوں 16 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، یہ ڈولفنز کی ایونٹ میں پہلی فتح تھی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لائنز پر 22 ستمبر کو ڈولفنز کے خلاف چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، یہ الزامات آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور امتیاز اقبال نے لگائے کیونکہ لائنز مقررہ وقت سے ایک اوور کم پھینکے تھے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز کپ؛ وکٹ گنوانے کے بعد امام الحق ڈریسنگ روم میں آپے سے باہر

شاہین شاہ آفریدی کی زیرقیادت ٹیم کے تمام 11 کھلاڑیوں پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئرز سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ڈولفنز نے پہلے کھیلے ہوئے 326 رنز بنائے اور لائنز کو جیت کیلئے 327 رنز کا ہدف دیا تاہم حریف ٹیم کو پلے آف مرحلے تک رسائی کیلئے 260 یا اس سے زائد رنز درکار تھے، انہوں نے مقررہ اوورز میں محض 310 رنز بنائے اور 16 رنز سے میچ ہار گئے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز کپ؛ شاداب کی شاہین سے لڑائی نے توجہ حاصل کرلی، ویڈیو وائرل

میچ ہارنے کے باوجود شاہین کی ٹیم نے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

بدھ کے ایلیمینیٹر میں لائنز کا مقابلہ اسٹالینز سے ہوگا جبکہ منگل کو پہلے کوالیفائر میں مارخور اور پینتھرز کے مدمقابل آئیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں