102

قتل کا مقدمہ؛ شکیب کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کی راہیں ہموار

بورڈ آپریشنز شہریار نفیس بھی آل راؤنڈر کی حمایت میں اُٹھ کھڑے ہوئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بورڈ آپریشنز شہریار نفیس بھی آل راؤنڈر کی حمایت میں اُٹھ کھڑے ہوئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بنگلادیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کا گرین سگنل مل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی لیگ کے رہنما اور آل راؤنڈر پر ڈھاکا میں 23 اگست کو گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا، مقتول کے والد نے شکیب الحسن پر مقامی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

دورہ پاکستان کے دوران شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ٹیم ہمراہ وطن واپس روانہ نہیں ہوئے تھے بلکہ انگلینڈ چلے گئے تھے بعدازاں بھارت کیخلاف سیریز لندن سے دہلی پہنچے اور ٹیم کو جوائن کیا۔

مزید پڑھیں: شکیب الحسن کے بعد سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ پر بھی قتل کا مقدمہ درج

شکیب الحسن کے ہوم سیریز کھیلنے کے حوالے سے سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ آپریشنز شہریار نفیس نے کہا کہ شکیب الحسن کا ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ حکومت کی جانب سے واضح پیغام ہے کہ کسی کو غیر منصفانہ طور پر ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ‘طلبا احتجاج میں جانا ہے جائیں! مشرفی مرتضیٰ کی بیٹی سے متعلق پوسٹ وائرل’

انہوں نے کہا کہ انجری یا خراب فارم کی وجہ سے منتخب نہ ہونا الگ چیز ہے، ویسے ان کے کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ حکومتی لاء ایڈ وائزر شکیب الحسن کے وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ میں شریک آل راؤنڈر شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے اکتوبر میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے، بنگلادیش جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ٹیسٹ 21 اور دوسرا ٹیسٹ 29 اکتوبر سے شیڈولڈ ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں