48

سابق وفاقی وزیر نے کراٹے چیمپین شاہ زیب رند کیلٸے انعام کا اعلان

قومی ہیرو کو 25 ایکٹر زمین اور 1 لاکھ انعام دیا جائے گا، یار محمد رند  (فوٹو: فائل)

قومی ہیرو کو 25 ایکٹر زمین اور 1 لاکھ انعام دیا جائے گا، یار محمد رند (فوٹو: فائل)

کراٹے کومبیٹ ورلڈ چیمپین شپ کا ٹاٸٹل جیتنے والے قومی ہیرو شاہ زیب رند کیلٸے انعام کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراٹے کومبیٹ ورلڈ چیمپین شاہ زیب رند نے اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند سے ملاقات کی جس میں دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے پر سابق وزیر نے مبارکباد دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ قومی ہیرو کا اسلام آباد آمد پر جیسا استقبال کیا گیا اس پر بہت دکھ ہوا، شاہ زیب رند کی جیت پر بہت خوشی ہوئی، ایسا لگا جیسے میرا اپنا بیٹا جیت کر آیا ہے۔ پہلے بھی نوجوانوں کو سپورٹ کیا آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے شاہ زیب رند نے سنگاپور میں کراٹے چیمپیئن شپ جیت لی

پاکستان کی اور بلوچستان کی کھیلوں کی وزارت کدھر ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی اب تک شاہ زیب رند پہ نظر کیوں نہیں پڑی۔

ورلڈ چیمپٸین شاہ زیب رند نے کہا کہ سردار یار محمد رند نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ کوئی پاکستانی ورلڈ چیمپئن بنا یہ پاکستانی سمجھ کر مجھے اہمیت نہیں دے رہے تھے، میں نے ٹاٸٹل جیتنے اور ملک کا نام روشن کرنے کیلٸے بہت محنت کی۔ خواہش ہے کہ ملک کا نام مزہد روشن کروں۔

مزید پڑھیں: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز عطا کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ خواب ہے کہ باصلاحیت لڑکوں کو لے کر آگے آؤں اور بلوچستان میں اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کا ملک کا نام روشن کرنے پر قومی ہیرو کو 25 ایکٹر زمین اور 1 لاکھ انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں