[ad_1]
اسلام آباد: ایرانی سفیر کی چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات، کسٹمز اورسرحد پار تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدم نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی جس میں کسٹمز اور سرحد پار تجارت سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کے لیے دو طرفہ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں برادر ممالک کے درمیان کسٹمز سے متعلق مسائل حل کرنے کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
The post ایرانی سفیر کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات، کسٹمز اورسرحد پار تجارتی امور پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Source link