[ad_1]
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے بکرا منڈی میں نہیں بلکہ راولپنڈی شہر میں جلسہ کریں گے۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آپ میری فکر نہ کریں اور اپنے لیے باہر نکلیں، 28 کو پنڈی میں جلسہ کریں، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان نے کہا کہ اگر این او سی نہ بھی ملا تو 28 ستمبر کو پنڈی میں احتجاج کریں گے۔
ہمارے وکلا کوشش کر رہے ہیں لیکن انھوں نے این او سی نہیں دینا، ہمیں کہیں بکرامنڈی میں پھینک دیں گے، ہم نے احتجاج کیا کہ ہم کسی بکرامنڈی نہیں جائیں گے، ہم پنڈی شہر کے اندر جائیں گے۔
اگر شہر کے اندر اجازت نہ ملی تو ہم اسے احتجاج میں تبدیل کردیں گے، اجازت نہ ملی تو بھی مینار پاکستان پر احتجاج کریں گے۔ ہم لوگ سپریم کورٹ اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا ۔
[ad_2]
Source link