[ad_1]
لاہور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے آج ہونیوالے بورڈ اجلاس میں 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام منظور ہو جائیگا،اس کے بعد بھی ٹیکس، توانائی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل جاری رکھیں گے۔
چینی سفارتخانے کے اشتراک سے ایک مباحثے سے ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ قرض کی لازمی شرائط پوری کرنے میں تعاون پر دیرینہ دوست ممالک چین اور سعودیہ کے تعاون کے مشکور ہیں۔
اصلاحاتی ایجنڈے اور حکومتی پالیسیوں سے ملک میں میکرو اکنامک استحکام آرہا ہے، حکومت اندرونی قرضے نہیں لینا چاہتی، بینک نجی شعبہ کو قرضے دیں۔انہوں نے کہا کہ علاقائی انضمام کیلئے سی پیک میں شامل ہونے کا یہ صحیح وقت ہے، سی پیک کا پہلا مرحلہ انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے، دوسرا انفرسٹرکچر سے مستفید ہونے کیلئے ہے،چین سے سرمایہ کاری کیساتھ ٹیکنالوجی بھی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی مشترکہ منصوبوں کیلئے ایک ارب ڈالر کے فنڈ پر پاک چین اور سعودی پاک سرمایہ کاری کمپنیاں پہلے ہی کام شروع کر چکی ہیں۔
چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک چین تعلقات کو مزید بنانے کے خواہاں ہیں، مباحثے میں ملنے والی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے،ہمیں ترقی کا عمل اپنے ہاتھ میں رکھنے اورمثبت نتائج کے حصول کیلئے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔
[ad_2]
Source link