[ad_1]
اسلام آباد: ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے حوالے سے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستانی معاشی ترقی میں رواں سال بہتری آئی ہے۔
اے ڈی بی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی میں 2024ء میں بہتری آئی ہے اور اس میں زرعی آمدنی اور ترسیلات زر کا بڑا کردار ہے۔ 2024ء میں پاکستان کی جی ڈی پی 2.4فیصد رہی جو اگلے سال 2.8 فیصد متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق افراطِ زر 2023 ء کی 29.2 فیصد شرح سے کم ہو کر 2024ء میں 23.4 فیصد پر آگیا جب کہ 2025ء میں افراطِ زر 15فیصد تک مزید کم ہونے کی پیش گوئی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستانی معاشی ترقی کے حوالے سے رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ نجی سرمایہ کاری کے لیے سازگار معاشی حالات کی ضرورت ہے۔ زرعی شعبے میں سست روی کی پیش گوئی، تاہم دیگر شعبے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی استحکام کے لیے اصلاحاتی پروگرام جاری رکھنا ضروری ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے نجی شعبے کی قیادت میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانا اہم ہے۔
[ad_2]
Source link