58

شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا گیا

[ad_1]

  اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا،  وزارت ہیلتھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے خلاف درخواست کی سماعت کے بعد  تین صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کردیا جس کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو تاحکم ثانی ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

عدالت نے 26ستمبر کے لیے وزارت ہیلتھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس  بھی جاری کر دیے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو آج شام ساڑھے چار بجے بتایا گیا کہ ابھی تک یونیورسٹی نے نتائج کا اعلان نہیں  کیا۔

حکم نامے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو اسٹے آرڈر سے  یونیورسٹی کو فوری مطلع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں