65

پریکٹس پروسیجر ایکٹ، درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

[ad_1]

  اسلام آباد: رجسٹرار سپریم کورٹ نے مخصوص سیٹوں کے کیس میں 8ججز کے وضاحتی حکمنامے کے معاملے پر چیف جسٹس کو رپورٹ بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار کے جواب میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف کی درخواستوں پر کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی،سپریم کورٹ کے کسی کمرہ عدالت میں ان درخواستوں پر سماعت نہیں ہوئی، ججز کے کسی چیمبر میں بھی ان درخواستوں پر سماعت کیلئے بیٹھنے کی معلومات نہیں۔

ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونے سے پہلے فائل رجسٹرار آفس کو بھی نہیں بھجوائی گئی۔ چند روز قبل چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے  رجسٹرار سپریم کورٹ سے 14 ستمبر کے حکم پر 9 سوالات پوچھے تھے۔

واضح رہے کہ  آٹھ ججز کے اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے بارہ جولائی کے مختصر حکمنامے پر وضاحت مانگی، الیکشن کمیشن کو سننے کی قانونی ضرورت تھی نہ ہی ہم نے فریقین کو سننا ضروری سمجھا، وضاحت فریقین کو نوٹس دیے بغیر اور سنے بغیر جاری کی گئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں