60

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ گئی

[ad_1]

  کراچی: آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کے باعث زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 16 پیسے کی کمی سے 277 روپے 68 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 03 پیسے کی کمی سے 280 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے 37 ماہ پر مشتمل 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کے ساتھ ہی غیر یقینی ماحول ختم ہوگیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ کے اختتام تک ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جاری کرنے کے عندیے کے باعث زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں