54

راولپنڈی؛ آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

[ad_1]

فوٹو : ایف آئی اے

فوٹو : ایف آئی اے

 راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم عدنان شجاعت زبیری کو چھاپہ مار کارروائی میں لیاقت باغ راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، ملزم متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں ملوث پایا گیا۔

ملزم نے متاثرہ خاتون کی تصاویر واٹس ایپ پر بھی شیئر کیں جبکہ متاثرہ خاتون کو گزشتہ کئی ماہ سے بلیک میل کر رہا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں