[ad_1]
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ایک ماہ کی چھٹی لے لی۔ جسٹس بابر ستار کی کورٹ میں 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک کیسز کی سماعت نہیں ہو گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار کی ایک ماہ کی چھٹی منظور کر لی۔ جسٹس بابر ستار سوموار کو آئندہ عدالتی ہفتے کے آغاز پر 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک چھٹی پر ہوں گے۔
ان کی عدالت میں اس عرصہ کے دوران لگنے والے کیسز کی سماعتیں ملتوی کر دی گئی ہیں۔ وزارت قانون، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس اور رجسٹرار سمیت دیگر متعلقہ حکام کو اس متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات میں سے ایک ماہ چھٹی پر تھے جبکہ ایک ماہ کیسز کی سماعتیں کرتے رہے۔
[ad_2]
Source link