74

آئی ایم ایف کی پاکستان میں معاشی ترقی میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی

[ad_1]

  اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی اوسط شرح 23.4 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے نو فیصد رہنے کا امکان ہے۔

بیروزگاری کی شرح 8 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے سات فیصد پر آنے کا تخمینہ ہے مزید کہا کہ خصوصی شعبوں کے نظام کا خاتمہ اور دیگر شعبوں کو بھی نیٹ میں لانے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ جاری رہنا چاہیے توانائی شعبے میں اصلاحات جاری رکھنا ہوگی پائیدار معاشی ترقی کے لیے مسلسل کوششوں اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے قرض کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستانی معیشت پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  رواں مالی سال 2024-25میں معاشی ترقی کی رفتار 3.2 فیصد تک جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بجٹ خسارہ چھ اعشاریہ 8 فیصد سے کم ہو کر چھ اعشاریہ ایک  فیصد پر آسکتا ہے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 12.75 ارب ڈالر تک جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی بہتری کے باوجود پاکستانی معیشت کو کئی اہم چیلنجز درپیش ہیں محصولات میں اضافے کے لیے ٹیکس کے دائرے کو بڑھانا ہوگا آئی ایم ایف نے صنعتکاروں، ڈیویلپرز اور بڑے زمینداروں سے ٹیکس وصولی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زراعت سمیت کم ٹیکس دینے والے شعبوں پر منصفانہ بوجھ ڈالنا ضروری ہوگا مالیاتی ادارے کا سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے اور غیر ضروری مراعات ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں