60

اسپیکر قومی اسمبلی کی مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے بیان جاری کردیا گیا—فوٹو: فائل

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے بیان جاری کردیا گیا—فوٹو: فائل

  اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان کو جعمیت علمائے اسلام(جے یو آئی) پاکستان کا بلا مقابلہ صدر اور مولانا عبدالغفو حیدری کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے میڈیا سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسپیکر سردار ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفو حیدری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک، مدبر، بردبار اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں اور ان کی سربراہی میں جے یو آئی نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یو آئی عوام کی بہترین نمائندہ جماعت رہی ہے اور ان کا بطور صدر جمعیت علمائے اسلام پاکستان منتخب ہونا جمہوریت کے لیے اچھا شگون ہے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے جے یو آئی کے بطور صدر انتخاب سے جمہوریت کو فروغ ملے گا کیونکہ ان کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام نے پارلیمان کے اندر اور باہر ہمیشہ جمہوری اقدار پر مبنی سیاست کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل قدر ہے، امید ہے کہ جمیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پارلیمان کی مضبوطی اور جمہوریت کی بالا دستی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت جمعیت علمائے اسلام کو مزید بلندیوں کی طرف گامزن کرے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں