[ad_1]
اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپنے دورۂ امریکا کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمٰن کو جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا گئے تھے، جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اس بربریت کو فوری طور پر رکنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: غزہ مظالم نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا، مذمت کافی نہیں خونریزی کو روکنا ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سیشن سے خطاب کا آغاز قرآن کی آیت سے کیا اور فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت و مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔
[ad_2]
Source link