34

پریکٹس پروسیجر کمیٹی نے جسٹس نعیم اختر افغان کو بینچ میں شامل کرلیا

سپریم کورٹ کا لارجر بینچ آرٹیکل 63 اے سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا:فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کا لارجر بینچ آرٹیکل 63 اے سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے جسٹس نعیم اخترافغان کو بینچ میں شامل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نےجسٹس منصور علی شاہ کا نام تجویز کیا تھا۔ جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان کو 5 رکنی لارجر بنچ میں شامل کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل  اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی لارجر بنچ کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس نعیم اختر افغان کی شمولیت سے 5 رکنی لارجر بینچ مکمل ہوگیا۔  سپریم کورٹ کا لارجر بینچ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں ساڑھے گیارہ بجے آرٹیکل 63 اے کیس کی سماعت کرے گا۔ پریکٹس پروسیجر کمیٹی کا اجلاس نو بجے ہوا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں