57

گلگت بلتستان میں پاکستان کے پہلے اسپیس ایپلیکشنز اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح

افتتاحی تقریب میں ساینسدان، طلبا اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی:فوٹو:فائل

افتتاحی تقریب میں ساینسدان، طلبا اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: گلگت بلتستان میں پاکستان کے پہلے اسپیس ایپلیکیشنز اور ریسرچ سینٹر کا آج افتتاح ہوگا۔

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن ( سپارکو) کی جانب سے گلگت بلتستان میں پہلے اسپیس ایپلیکشنز اور ریسرچ سینٹر کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی گلگت بلتستان گلبرخان ہوں جبکہ تقریب میں سائنسدان، ماحولیاتی ماہرین اور طلبا شرکت کریں گے۔

یہ مرکز سپارکو کی ان کوششوں کی نمائندگی کرتا ہے جو پاکستان بھر میں اسپیس ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی نگرانی کے نفاذ کی جانب ہیں۔ یہ تحقیقی مرکز گلیشیر مانیٹرنگ ،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت کوششوں جیسے اہم شعبوں پر توجہ دے گا۔ اس سے گلیشئیر ڈائنامکس، قدرتی آفات، حیاتیاتی نوع کے تحفظ اور پائیدار وسائل کے انتظام پر جدید تحقیق کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ترجما سپارکو کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ سائنسدانوں، طلباء اور ماہرین کے درمیان تعاون کو فروغ دے کراسپارک جی بی اس خطے کے سب سے اہم ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے میں ایک سرکردہ ادارہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں