[ad_1]
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبیوبل کی تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن کو دوبارہ فیصلہ کرنے کا اختیار دینے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر مغل کی انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جہاں درخواست گزار عامر مغل کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
الیکشن ٹریبیونل تبدیلی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو دوبارہ فیصلہ کرنے کے سنگل بینچ کے آرڈر کے خلاف عامر مغل کی انٹرا کورٹ اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکم نامے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور عامر مغل کی انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت قرار دے دی، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ انتخابی ٹربیونلز کا قیام آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت ہوتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا قیام آئین کے آرٹیکل 212 کے تحت ہوتا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ٹریبیونل میں جج کی تعیناتی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے بغیر نہیں ہو سکتی۔
[ad_2]
Source link