54

گینگ ریپ کا ملزم پولیس کو چکما دیکر فرار

[ad_1]

گینگ ریپ کا ملزم پولیس کو چکما دیکر فرار (فوٹو: فائل)

گینگ ریپ کا ملزم پولیس کو چکما دیکر فرار (فوٹو: فائل)

راولپنڈی کے علاقے نصیر آباد میں پولیس کی حراست سے گینگ ریپ کا ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس گینگ ریپ کے 3 ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد لاہور سے واپس تھانہ منتقل کر رہی تھی کہ ملزم ذاکر اللہ تھانہ سے کچھ فاصلہ پر رفع حاجت کا بہانہ کرکے بیت الخلاء گیا اور عقبی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا۔

ملزم کے ساتھی زبیر اللہ اور رومان کو تھانہ نصیر آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملزم کے فرار پر سب انسپکٹر غلام حسنین، کانسٹیبل یزدان اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سب انسپکٹر غلام حسنین،کانسٹیبل یزدان اعجاز ملزم کو تلاش کرنے گئے واپس نہیں آئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں