33

پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد،راولپنڈی میں اسکولز اور میٹرو بس سروس بند رہے گی

  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے، میٹرو بس سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے جڑواں شہروں کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز جمعہ راولپنڈی اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دیہی یا دوردراز علاقوں میں قائم نجی تعلیمی ادارے صورتحال کو دیکھتے ہوئے ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ خود کریں۔

مزید پڑھیں: دو دن ہی کیوں نہ لگیں ڈی چوک پر لازمی پہنچنا ہے، عمران خان کی وزیراعلی کے پی کو ہدایت

پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن اسلام آباد ، اسلام آباد پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے علاوہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی تمام پرائیویٹ اسکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مری روڈ گرد و نواح کے تمام سرکاری پرائیویٹ سکولز کل جمعہ بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں احتجاج کیلیے آنے والے پی ٹی آئی کے 412 افراد گرفتار، 60 افغانی نکلے

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں میڑو بس سروس کو جمعہ کو مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میٹر بس اتھارٹی انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں