69

اقتصادی رابطہ کونسل، دفاعی منصوبوں کیلیے 45 ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

[ad_1]

  اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیفنس ڈویژن کے منظور منصوبوں کیلیے 45 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں مقامی سطح پر تیار اینٹی ریبیز ویکسین کی فی وائل قمیت بڑھانے، اینٹی نارکوٹکس فورس ملازمین کے خصوصی الائونس میں اضافے اورکوپ 29 کی تیاری کیلیے 15 کروڑ روپے کے سپلیمنٹری گرانٹ کی تجاویز پر منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد اسلام آباد میں اینٹی ریبیز ویکسین کی قلت پر قابو پانے کے اقدامات پر غور ہوا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ ہسپتال میں استعمال ہونیوالی اینٹی ریبیز ویکسین نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے تیار کی، اس کی قیمت 891.65 روپے جبکہ عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ ویکسین کی قیمت 2126.40 روپے اور غیر منظور شدہ ویکسین 1266.14 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

کمیٹی نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی تیار ویکسین کی قیمت بڑھا کر 1980 روپے فی وائل کرنے کی منظوری دیدی تاکہ ادارہ درآمدی اخراجات پورے کر سکے۔

اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس فورس ملازمین کے الائونسز دیگر قانون نافذ کرنیوالے وفاقی اداروں کے برابر کرنے کی بھی منظوری دی۔ کمیٹی نے نومبر میں آذربائیجان میں ہونیوالی کوپ 29 کانفرنس کے اخراجات کیلئے 15کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں