53

مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

[ad_1]

  کراچی: مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

پاکستان میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کی کمی سے 275500 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کی کمی سے 236197 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں