24

کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی

کراچی: لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لانڈھی چار نمبر روٹ جے 17 بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 40 سالہ غلام نبی کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں