[ad_1]
اسلام آباد: تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شرپسند عناصر پولیس کنسٹیبل عبدالحمید شاہ کو اغوا کے بعد تشدد کرتے رہے، کانسٹیبل اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
عبدالحمید انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے جبکہ لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر 26 نمبر چونگی پر موجود تھے۔
عبدالحمید ایبٹ آباد کے رہائشی تھے اور وہ اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے۔ عبدالحمید نے 3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔
[ad_2]
Source link