[ad_1]
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور انڈیکس 83 ہزار پوائنٹس سے بلندی پر ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن (پیر کو) پی ایس ایکس میں 197 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 83729 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی؛ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
بعد ازاں بازارِ حصص میں کاروبار میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور گزشتہ ہفتے ہونے والی پیش رفت کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے باعث پی ایس ایکس میں تیزی کی سطح 276 پوائنٹس کو چھو گئی جس سے 100 انڈیکس 83808 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ ہوا تھا، جب 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
[ad_2]
Source link