42

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر سماعت ملتوی

[ad_1]

  اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی وکیل مرتضیٰ طوری نے سماعت ملتوی کرنے کے لیے درخواست دائر کی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

توشہ خانہ ٹو کیس

دوسری جانب، توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر رواں ہفتے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا اسی طرح کے دوسرے ریفرنس میں سزا ہو چکی اور ایف آئی اے عدالت نے اسی بنیاد پر ضمانت مسترد کر دی، ایف آئی اے آئندہ سماعت تک درخواست ضمانت پر جواب جمع کرائے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں