42

جاوید اختر نے ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا نام سن کر فلم کیوں چھوڑ دی؟ دلچسپ انکشاف

[ad_1]

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: معروف نغمہ نگار اور لکھاری جاوید اختر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کرن جوہر کی پہلی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا۔

جاوید اختر نے کامیڈین سپن ورما کے یوٹیوب چینل پر ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ انہوں نے فلم کے عنوان کی وجہ سے پروجیکٹ چھوڑ دیا تھا۔

گفتگو کے دوران جاوید اختر نے انکشاف کیا، ’میں نے فلم کے لیے پہلا گانا لکھا تھا، لیکن جب کرن نے فلم کا عنوان ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ رکھا تو میں نے انکار کر دیا۔ میں نے سوچا، کچھ کچھ ہوتا ہے… کیا ہوتا ہے؟ اب مجھے اس پر پچھتاوا ہے، لیکن اس وقت میں نے انکار کر دیا تھا۔‘

جاوید اختر نے مزید بتایا کہ ان کا یہ فیصلہ صرف فلم کے عنوان کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ 80 کی دہائی کو وہ ایک ایسا دور سمجھتے تھے جہاں گانوں کے بولوں کا معیار گر چکا تھا۔

انہوں نے کہا، ’لوگ یا تو دوہرا مطلب رکھنے والے گانے لکھ رہے تھے یا پھر ایسے گانے جن کا کوئی مطلب نہیں ہوتا تھا۔ اسی وجہ سے میں ان فلموں سے دور رہا جن کے نغمات مجھے معنی خیز نہیں لگتے تھے، اور کچھ کچھ ہوتا ہے اس وقت میری نظر میں ایسی ہی فلم تھی۔‘

جاوید اختر کے تحفظات کے باوجود، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ ریلیز کے بعد بے حد کامیاب رہی، کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیے اور یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ اس کا ساؤنڈ ٹریک بھی کامیاب رہا، اور سال کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم بن گیا، جس کی آٹھ ملین کاپیاں بھارت میں فروخت ہوئیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں